Zindagi Veeran Hai

زندگی ویران ہے اجڑے ہوئے دل کی طرح
ہر تمنا جل رہی ہے شمعِ محفل کی طرح
زندگی ویران ہے...

جس نے چومے تھے کبھی ہنس کر مِرے سہرے کے پھول
ہائے، مِرے سہرے کے پھول

بند ہے مجھ پر وہ دروازہ تِرے دل کی طرح
ہر تمنا جل رہی ہے شمعِ محفل کی طرح
زندگی ویران ہے...

کچھ ہمارا جرم تو بتلا دیا ہوتا ہمیں
بتلا دیا ہوتا ہمیں

کر دیا کیوں حسرتوں کا خون قاتل کی طرح؟
ہر تمنا جل رہی ہے شمعِ محفل کی طرح
زندگی ویران ہے...

غم کے طوفانوں میں جن کو نا خدا سمجھے تھے ہم
نا خدا سمجھے تھے ہم

ہو گئے ہیں دور ہم سے وہ بھی ساحل کی طرح
ہر تمنا جل رہی ہے شمعِ محفل کی طرح
زندگی ویران ہے...



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Safdar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link