Zindagi Kee Kiya Karen Ab Arzoo

زندگی کی کیا کریں اب آرزو
زندگی کی کیا کریں اب آرزو
ڈھل گئی ناکامیوں میں جستجو
زندگی کی کیا کریں اب آرزو

جو ملا غم خوار دھوکا دے گیا
دل اکیلا تھا، اکیلا رہ گیا

بے قراری کر نہ دے دل کا لہو

ڈھل گئی ناکامیوں میں جستجو
زندگی کی کیا کریں اب آرزو

محفلیں مانگی تھیں، ویرانہ ملا
زندگی کو غم کا نذرانہ ملا

کر گئی بے تاب دل کی آرزو

ڈھل گئی ناکامیوں میں جستجو
زندگی کی کیا کریں اب آرزو

جرأتِ دل سے میں اتنا کام لوں
اپنی بانہوں میں اسے میں تھام لوں

موت آ جائے کبھی جو روبرو

ڈھل گئی ناکامیوں میں جستجو
زندگی کی کیا کریں اب آرزو



Credits
Writer(s): Ghulam Ali, Mehdi Hassan, Rehman Roshan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link