Tum Rooth Ke Jatey Ho

تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو، اے دوست میرے، پچھتاؤ گے

ہر موڑ پہ رستہ روکے گی میری یاد جدھر بھی جاؤ گے
تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو...

کلیوں کو دیکھ کے جب بھی کوئی بھنورا مستی میں جھومے گا

یا ان لہراتی زلفوں کو جب ہوا کا جھونکا چومے گا

دل دل ہی تو ہے، گر مچل گیا، کیسے اس کو بہلاؤ گے؟

تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو، اے دوست میرے، پچھتاؤ گے
تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو...

ہر شام ہی شامِ غم ہوگی، ہر رات ہجر کی رات ہوگی

جس میں نہ ہوگا ذکر میرا وہ بات ادھوری بات ہوگی

رونے سے ہوگا پیار تمھیں اور ہنسنے سے گھبراؤ گے

تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو، اے دوست میرے، پچھتاؤ گے
ہر موڑ پہ رستہ روکے گی میری یاد جدھر بھی جاؤ گے
تم روٹھ کے جاتے ہو تو سنو...

Credits
Writer(s): Ghulam Ali, Mehdi Hassan, Rehman Roshan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link