Dil Ka Daaman Phailaya Hai

دل کا دامن پھیلایا ہے، دیکھیں کیا خیرات ملے

پھولوں کی مہکار ملے یا اشکوں کی برسات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے...

تیری یاد کو دل سے لگائے، دیکھ، ابھی تک زندہ ہوں

مر جائے، جو اور کسی کو ہجر کی ایسی رات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے، دیکھیں کیا خیرات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے...

درد پرانا آنسو مانگے، آنسو اپنے پاس نہیں

سوکھ گئے آنکھوں کے دریا، کچھ اِتنے صدمات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے، دیکھیں کیا خیرات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے...

اپنے صبح و شام نہ بدلیں، کچھ قسمت ہی ایسی ہے

جس موسم میں جی کر دیکھا اک جیسے حالات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے، دیکھیں کیا خیرات ملے
پھولوں کی مہکار ملے یا اشکوں کی برسات ملے
دل کا دامن پھیلایا ہے...

Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link