Jab Raat Akeli Hoti Hai

جب رات اکیلی ہوتی ہے...
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے

اک چہرہ یاد کے آنگن میں چپکے سے اتر کے آتا ہے

تُو کون ہے جو ملتا بھی نہیں اور شام کا سورج ڈھلتے ہی

آنکھوں کے نگر میں چاہت کے اَن دیکھے خواب سجاتا ہے
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے
اک چہرہ یاد کے آنگن میں چپکے سے اتر کے آتا ہے
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے

جینے بھی نہیں دیتا مجھ کو، مرنے بھی نہیں دیتا مجھ کو

اک لمحہ دیپ جلاتا ہے، اک لمحہ دیپ بجھاتا ہے
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے
اک چہرہ یاد کے آنگن میں چپکے سے اتر کے آتا ہے
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے

جی بھر کے پیاس بجھا میری یا مجھ کو پیاسا رہنے دے

تپتے ہوئے دل کے صحرا پر تُو شبنم کیوں برساتا ہے؟
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے
اک چہرہ یاد کے آنگن میں چپکے سے اتر کے آتا ہے
جب رات اکیلی ہوتی ہے اور چاند کہیں چھپ جاتا ہے

Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link