Saawan Ki Badariya Chayee

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو
ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو

کچھ ہو کہ نہ ہو مِرے دنیا میں
کچھ ہو کہ نہ ہو مِرے دنیا میں
اک آپ ہوں اور تنہائی ہو

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو
ساون کی بدریا چھائی ہو

راہوں میں تمھاری کھو جاؤں
بانہوں میں تمھاری سو جاؤں
راہوں میں تمھاری کھو جاؤں
بانہوں میں تمھاری سو جاؤں

دیوانی تمھاری کہلاؤں
دیوانی تمھاری کہلاؤں
اور نام مِرا سودائی ہو

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو
ساون کی بدریا چھائی ہو

آنچل پہ تمھارا نام لکھوں
اور سر پہ لیے آنچل کو پھروں
آنچل پہ تمھارا نام لکھوں
اور سر پہ لیے آنچل کو پھروں

تم میرے ہو سب کو بتلا دوں
تم میرے ہو سب کو بتلا دوں
پھر چاہے مِری رسوائی ہو

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو
ساون کی بدریا چھائی ہو

طوفان کی اِس کو کیا پروا
اِس جان کی اُس کو کیا پروا
طوفان کی اِس کو کیا پروا
اِس جان کی اُس کو کیا پروا

جینے کی تمنا جس دل نے
جینے کی تمنا جس دل نے
مرنے کے لیے ٹھکرائی ہو

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو

کچھ ہو کہ نہ ہو مِرے دنیا میں
کچھ ہو کہ نہ ہو مِرے دنیا میں
اک آپ ہوں اور تنہائی ہو

ساون کی بدریا چھائی ہو
اک موجِ ہوا لہرائی ہو
ساون کی بدریا چھائی ہو



Credits
Writer(s): Shewan Rizvi, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link