Yeh Dua Hai Koi Gila Nahin

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں

مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
وہ گلاب ہے...
وہ گلاب ہے جو کھلا نہیں

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں

مِری آرزو ہے، خدا کرے
تجھے زندگی میں وہ سکھ ملے
مِری آرزو ہے، خدا کرے
تجھے زندگی میں وہ سکھ ملے

مجھے آج تک جو ملا نہیں

مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
وہ گلاب ہے...
وہ گلاب ہے جو کھلا نہیں

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں

تُو بلند سَرْو کے روپ میں
میں زمیں کی طرح سے دھوپ میں
تُو بلند سَرْو کے روپ میں
میں زمیں کی طرح سے دھوپ میں

جسے آسماں سے گلہ نہیں

مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
وہ گلاب ہے...
وہ گلاب ہے جو کھلا نہیں

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں

غمِ زندگی کا پیام ہوں
میں وہ ذکر ہوں، میں وہ نام ہوں
غمِ زندگی کا پیام ہوں
میں وہ ذکر ہوں، میں وہ نام ہوں

جو کسی کے لب پہ سجا نہیں

مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
مِرے ہم نشیں، مِری زندگی
وہ گلاب ہے...
وہ گلاب ہے جو کھلا نہیں

یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں
یہ دعا ہے کوئی گلہ نہیں



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi, Saroor Barabankvi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link