Dekhiye Janab

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام
دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

پیار کے سوا...
پیار کے سوا نہ ہوگا آج کوئی کام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

آج دل کو نہ تڑپائیے
میری بانہوں میں آ جائیے
آج دل کو نہ تڑپائیے
میری بانہوں میں آ جائیے

آپ کو رجھاؤں گی، گیت میں سناؤں گی
دھڑکنوں میں آپ کی پھول میں کھلاؤں گی

ہر ادا میں آپ کے لیے ہے اک پیام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

پیار کے سوا نہ ہوگا آج کوئی کام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

کہیں جانے کی ضد نہ کریں
مِرے پہلو میں بیٹھے رہیں
کہیں جانے کی ضد نہ کریں
مِرے پہلو میں بیٹھے رہیں

ہر نظر میں پیار ہے، ہر طرف بہار ہے
میرے دل کی ہر خوشی آپ پر نثار ہے

کیجیے قبول میرے حسن کا سلام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

پیار کے سوا نہ ہوگا آج کوئی کام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

کام ہی تو نہیں زندگی
آپ کا فرض ہے پیار بھی
کام ہی تو نہیں زندگی
آپ کا فرض ہے پیار بھی

فائلوں کو چھوڑیے، دل نہ میرا توڑیے
آپ کو میری قسم، مجھ سے منہ نہ موڑیے

بھول جائیے جہاں کی الجھنیں تمام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام

پیار کے سوا...
پیار کے سوا نہ ہوگا آج کوئی کام

دیکھیے، جناب، آج کی یہ شام
کر چکے ہیں آپ چاہتوں کے نام



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link