Sangeet Bahar Ka Jhonka

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
سنگیت بہار کا جھونکا ہے
جو دل میں پھول کھلائے
سچے سُروں میں گیت ڈھلے تو
سچے سُروں میں گیت ڈھلے تو
پتھر کو پگھلائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
سنگیت بہار کا جھونکا ہے

سُر سنگیت ہواؤں میں ہے
برکھا اور گھٹاؤں میں ہے
سُر سنگیت ہواؤں میں ہے
برکھا اور گھٹاؤں میں ہے

جب متوالا ساون آئے
جب متوالا ساون آئے
رم جھم گیت سنائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
جو دل میں پھول کھلائے
سچے سُروں میں گیت ڈھلے تو
پتھر کو پگھلائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
سنگیت بہار کا جھونکا ہے

جادو سا بکھرا دیتا ہے
کیا کیا رنگ سجا دیتا ہے
جادو سا بکھرا دیتا ہے
کیا کیا رنگ سجا دیتا ہے

سات سُروں کا روپ ہے ایسا
سات سُروں کا روپ ہے ایسا
جیسے دھنک لہرائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
جو دل میں پھول کھلائے
سچے سُروں میں گیت ڈھلے تو
پتھر کو پگھلائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
سنگیت بہار کا جھونکا ہے

دھڑکن دھڑکن پیار جگاؤں
میٹھے میٹھے گیت میں گاؤں
دھڑکن دھڑکن پیار جگاؤں
میٹھے میٹھے گیت میں گاؤں

میرے ہر اک گیت کی خوشبو
میرے ہر اک گیت کی خوشبو
سانسوں میں گھل جائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
جو دل میں پھول کھلائے
سچے سُروں میں گیت ڈھلے تو
پتھر کو پگھلائے

سنگیت بہار کا جھونکا ہے
سنگیت بہار کا جھونکا ہے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link