Tooti Hai Neend Meri

ٹوٹی ہے میری نیند مگر، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند مگر، تم کو اِس سے کیا
بجتے رہیں ہواؤں سے در، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند...

تم موج موج مثلِ صبا گھومتے رہو

تم موج موج مثلِ صبا گھومتے رہو

کٹ جائیں میری سوچ کے پر، تم کو اِس سے کیا
کٹ جائیں میری سوچ کے پر، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند...

اوروں کے ہاتھ تھامو، اُنھیں راستہ دکھاؤ

اوروں کے ہاتھ تھامو، اُنھیں راستہ دکھاؤ

میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر، تم کو اِس سے کیا
میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند...

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لیے

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لیے

تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اِس سے کیا
تنہا کٹے کسی کا سفر، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند مگر، تم کو اِس سے کیا
بجتے رہیں ہواؤں سے در، تم کو اِس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند...



Credits
Writer(s): Parveen Shakir
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link