Ek Pal Tere Bin (from "Khoobsurat")

ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ

ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ
جب تلک جان ہے، دل میں ارمان ہے
سلسلہ پیار کا ٹوٹنے پائے نہ

ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ
جب میں تجھ سے ملوں، پھول بن کر کھلوں
جب نہ دیکھوں تجھے، دل کو چین آئے نہ
ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ

جانِ وفا، چھوڑ نہ دینا ساتھ میرا
میرے لبوں سے لپٹا رہے گا نام تیرا
جانِ وفا، چھوڑ نہ دینا ساتھ میرا
میرے لبوں سے لپٹا رہے گا نام تیرا

تُو نے میرے جیون میں رنگ خوشی کا بکھرایا
یہ تیری عنایت ہے، تُو نے مجھ کو اپنایا

کیوں ہے یہ فاصلہ؟ پاس آؤ ذرا
دوریوں کا ستم اب سہا جائے نہ

ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ
جب میں تجھ سے ملوں، پھول بن کر کھلوں
جب نہ دیکھوں تجھے، دل کو چین آئے نہ
ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ

رنگ تیرا آج ڈھلا میرے رنگوں میں
رم جھم بوندیں برس رہی ہیں امنگوں میں
رنگ تیرا آج ڈھلا میرے رنگوں میں
رم جھم بوندیں برس رہی ہیں امنگوں میں

میری پیاسی آنکھوں میں ایک دھنک سی لہرائی
تُو نے دل کے صحرا پر پیار کی شبنم برسائی

آؤ، وعدہ کریں، جب تلک ہم جئیں
چاہتوں کا کبھی پھول مرجھائے نہ

ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ
جب تلک جان ہے، دل میں ارمان ہے
سلسلہ پیار کا ٹوٹنے پائے نہ
ایک پل تیرے بن اب رہا جائے نہ



Credits
Writer(s): M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link