Ye Bankpan Tumhara (from "Yeh Zamana Aur Hai")

ٹھمری گاؤں، غزل سناؤں، یا کوئی گیت پرانا
ارے، جا جا
تُو کیا گائے گا، دیوانے، مجھ سے بڑھ کر گانا
یہ بات ہے؟ تو پھر ہو جائے مقابلہ؟

یہ بانکپن تمھارا ہے سب ہمارے دم سے
یہ بانکپن تمھارا ہے سب ہمارے دم سے

سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
نہیں سمجھے

شعلہ ہے حسن میرا، جل جاؤ گے قسم سے
شعلہ ہے حسن میرا، جل جاؤ گے قسم سے

سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
نہیں سمجھے

یہ رعب ان پہ ڈالو جو جانتے نہیں ہیں
ہم ایسی جھوٹی باتوں کو مانتے نہیں ہیں
یہ رعب ان پہ ڈالو جو جانتے نہیں ہیں
ہم ایسی جھوٹی باتوں کو مانتے نہیں ہیں

یہ حسن، یہ جوانی...
یہ حسن، یہ جوانی ہے عاشقوں کے دم سے

سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
نہیں سمجھے

تم جیسے عاشقوں کا جینا حرام کر دوں
اک پل میں جس کا چاہوں قصہ تمام کر دوں
تم جیسے عاشقوں کا جینا حرام کر دوں
اک پل میں جس کا چاہوں قصہ تمام کر دوں

واقف نہیں ابھی تم...
واقف نہیں ابھی تم زلفوں کے پیچ و خم سے

سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
نہیں سمجھے

جانِ من، جانِ جگر، اپنے انجام سے ڈر
تیری اوقات ہے کیا، مجھ کو ہے سارا پتا
شان دکھلاؤ نہیں، خود پہ اتراؤ نہیں
جھوٹ کا بول ہے تُو، بے سرا ڈھول ہے تُو
کیا سمجھتی ہے مجھے، خاک کر دوں گا تجھے
مجھے کوئی غم نہیں ہے، تجھ میں دم نہیں ہے
وقت کا راگ ہوں میں، سوچ لے، آگ ہوں میں

اتنا غرور ہے تو نزدیک آ کے دیکھو
نازک ہمیں نہ سمجھو، پنجہ لڑا کے دیکھو

کس کی مجال ہے جو نظریں ملائے ہم سے؟

سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
سمجھے کہ نہیں سمجھے؟
نہیں سمجھے



Credits
Writer(s): M Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link