Aansuon Se Gham

آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے

آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے
زخم کھا کر مسکرانا چاہیے
آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے

جان دے کر بھی اگر تم پا سکو
جان دے کر بھی اگر تم پا سکو

زندگی کا راز پانا چاہیے
زندگی کا راز پانا چاہیے
زخم کھا کر مسکرانا چاہیے
آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے

جان کا آزار ہے اِتنا سکوت
جان کا آزار ہے اِتنا سکوت

زندگی کو گدگدانا چاہیے
زندگی کو گدگدانا چاہیے
زخم کھا کر مسکرانا چاہیے
آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے

اک زمانہ جس کو چاہا تھا، اُسے
اک زمانہ جس کو چاہا تھا، اُسے

بھولنے کو بھی زمانہ چاہیے
بھولنے کو بھی زمانہ چاہیے
زخم کھا کر مسکرانا چاہیے
آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے

موتیوں کی چاہ میں، عارفؔ، تجھے
موتیوں کی چاہ میں، عارفؔ، تجھے

آنسوؤں میں ڈوب جانا چاہیے
آنسوؤں میں ڈوب جانا چاہیے
زخم کھا کر مسکرانا چاہیے
آنسوؤں سے غم مٹانا چاہیے



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Khalid Mehmud Arif
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link