Be Sood Nahin

بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی
دنیا، تِری زینت ہے کچھ خواب ہمارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی

جو گرد ملی مجھ کو دورانِ سفر اُس میں
جو گرد ملی مجھ کو دورانِ سفر اُس میں

پھوٹے ہیں شگوفے بھی...
پھوٹے ہیں شگوفے بھی، ٹوٹے ہیں شرارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی

ہم جادۂ ہستی سے چپ چاپ نہیں گزرے
ہم جادۂ ہستی سے چپ چاپ نہیں گزرے

کچھ کام بگاڑے بھی...
کچھ کام بگاڑے بھی، کچھ کام سنوارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی

دل چسپ رہا، عارفؔ، جیون کا کٹھن رستہ
دل چسپ رہا، عارفؔ، جیون کا کٹھن رستہ

غم جن سے ملا ہم کو...
غم جن سے ملا ہم کو وہ لوگ تھے پیارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی
دنیا، تِری زینت ہے کچھ خواب ہمارے بھی
بے سود نہیں جیتے ہم درد کے مارے بھی



Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Khalid Mehmud Arif
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link