Zindagi Is Tarah

زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے
بعد مرنے کے بھی دنیا میں کوئی بات رہے
بعد مرنے کے بھی دنیا میں کوئی بات رہے
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے

غم دیا ہے تو رہے اُس کا تسلسل قائم
غم دیا ہے تو رہے اُس کا تسلسل قائم

میری غربت میں کسی شَے کی تو بہتات رہے
میری غربت میں کسی شَے کی تو بہتات رہے
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے

اُس طرف ابرِ کرم اور اِدھر اشکِ رواں
اُس طرف ابرِ کرم اور اِدھر اشکِ رواں

دل یہ کہتا ہے، "ہمیشہ یہی برسات رہے"
دل یہ کہتا ہے، "ہمیشہ یہی برسات رہے"
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے

کتنی سرعت سے شبِ وصل گزر جاتی ہے
کتنی سرعت سے شبِ وصل گزر جاتی ہے

کوئی صورت نہیں ایسی کہ سدا رات رہے؟
کوئی صورت نہیں ایسی کہ سدا رات رہے؟
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے

کل ہی عارفؔ نے بھری بزم میں توبہ کی تھی
کل ہی عارفؔ نے بھری بزم میں توبہ کی تھی

آج پھر اُس کے قدم سوئے خرابات رہے
آج پھر اُس کے قدم سوئے خرابات رہے
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے
بعد مرنے کے بھی دنیا میں کوئی بات رہے
زندگی اِس طرح صورت گرِ حالات رہے



Credits
Writer(s): Anu Malik, Sayeed Quadri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link