Aaj Dil Ko Mila

آج دل کو ملا دل دار
آج دل کو ملا دل دار
کریں دل کی امنگیں سنگار
سجی نینوں میں کجرے کی دھار، ملا دل دار

او، چاندنی اپنے چندا کے سنگ ہے
آج دھڑکن میں الفت کا رنگ ہے
چاندنی اپنے چندا کے سنگ ہے
آج دھڑکن میں الفت کا رنگ ہے
آج دھڑکن میں الفت کا رنگ ہے

کوئی چھیڑے گا جیون کے تار
کوئی چھیڑے گا جیون کے تار
کریں دل کی امنگیں سنگار
سجی نینوں میں کجرے کی دھار، ملا دل دار

گوری، جھانکو نہ گھونگھٹ کی اوٹ سے
یوں نہ مارو نظر کی چوٹ سے
گوری، جھانکو نہ گھونگھٹ کی اوٹ سے
یوں نہ مارو نظر کی چوٹ سے
یوں نہ مارو نظر کی چوٹ سے

بڑا نازک ہے ساجن کا پیار
بڑا نازک ہے ساجن کا پیار
کریں دل کی امنگیں سنگار
سجی نینوں میں کجرے کی دھار، ملا دل دار

او، جگمگانے لگا زندگی کا نگر
جاگتے جاگتے آج ہوگی سحر
جگمگانے لگا زندگی کا نگر
جاگتے جاگتے آج ہوگی سحر
جاگتے جاگتے آج ہوگی سحر

ہوں گے دامن پہ تارے نثار
ہوں گے دامن پہ تارے نثار
کریں دل کی امنگیں سنگار
سجی نینوں میں کجرے کی دھار، ملا دل دار



Credits
Writer(s): Rehman Verma, Saghir Siddiqi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link